National

صحافیوں نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

Lahore (Web Desk) تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بیورو کریسی نے بھی صحافیوں سے بدتمیزی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ریلوے کے (CIA) چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب اکبر کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملہ پر صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے صحافیوں نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ سی ای او صحافیوں کے سامنے آکر ان کیمرہ متاثرہ صحافی سے معافی مانگیں، جس پر وزیر ریلوے نے کہا کہ اس پر میں معذرت کرتاہوں، آپ پریس کانفرنس شروع کریں، سی ای او بھی بعد میں معذرت کر لیں گے جس پر صحافیوں نے کہا کہ ہمارا آپ سے کوئی معاملہ نہیں اور نہ کوئی ناراضگی ہے آپ نے ہمیشہ صحافیوں سے پیار کیا ہے آپ صحافی دوست ہیں مگر سی ای او نے زیادتی کی ہے انہیں سب کے سامنے معذرت بھی کرنی چاہئے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ پھر جس نے پریس کانفرنس سے جانا ہے وہ چلا جائے اور جس نے بیٹھنا ہے وہ بیٹھا رہے اس پر تمام صحافیوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور کمرے سے باہر چلے گئے اور شیخ رشید دیکھتے ہی رہ گئے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close