کامرس

صارفین کے تحفظ کے لیئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے:حامد سلطان داؤدی

فیصل آباد(94نیوز)  صارفین کے تحفظ کے لیئے میڈیا کو صارف کے قانونی حقوق کی آگہی کے بارے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیئے ، اشیا کے معیار کا تعلق ہو یا ان کی قیمتوں کا ، منڈیوں تک مال کی رسائی ہو یا ملک میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق صنعتوں کا قیام ان تمام امور میں میڈیا کی کارکردگی ملک معاشی ترقی کے دھارا میں نمایاں ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے صارف آگہی سیمینار میں مقررین نے کیا،

تقریب کی صدارت حکومت پنجاب کی کنزیومر پروٹکیشن کونسل کے ڈائریکٹر سجاد حسین بھٹی نے کی، جب کہ حامد سلطان داؤدی چیئرمین سیونگ مشین ڈویلپنٹ کمیٹی ای ڈی بی وفاقی وزارت صنعت، چوہدری محمد سلیم سابق ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود حکومت پنجاب، محمد ادریس وڑائچ صدر پاکستان کنزیومر پروٹیکشن وائس، ڈاکٹر بابر جمال چیئرمین سمال بزنس ڈویلپمنٹ سٹڈیز، نصیر اے رند سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وفاقی وزارت اطلاعات، ڈاکٹر شہزاد احمد ریجنل منیجر ٹرسٹ فار والینٹرز آرگنائزیشن نے فیصل آباد کنزیومر کورٹ اور کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک مثبت صارف کلچر کے احیاء اور اس کی کامیابی میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں، تقریب سے خطاب کرتے سجاد حسین بھٹی نے کہا کہ میڈیا کو صنعت و تجارت کے امور ہوں یا حکومتی اداروں کی کار کردگی ان کے بارے میں ذمہ دارانہ انداز کی رپورٹنگ کرنی چاہیئے جس سے کسی صنعت و تجارت کے ادارہ یا حکومتی محکمہ کا تشخصص متاثر نہ ہو کیونکہ منقی انداز کی رپورٹنگ سے صارف کلچر پروان نہیں پاتا، ہمیں ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیئے ایک ملی جذبہ کے تحت کام کرنا چاہیئے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close