کالم

شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کی فوکل پرسنز کی فہرست سے آؤٹ کہانی

لاہور (94 نیوز رپورٹ، طارق محمود جہانگیری کامریڈ) عمران خان کے فوکل پرسنز میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کا نام اب موجود نہیں رہا ہے۔ ان دونوں کا کھیل تماشا ختم ، تبدیلی تھیٹر پروفارمنگ سے آؤٹ ہوگئے ھیں ۔ سارا پروگرام ھی ووڑ گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق
مرشد دیوتا عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی اپنی متوازی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی ھے ۔ شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ عمران خان نے ملاقاتیوں کی نئی فہرست دے دی ہے جس میں عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔ عمران خان نے نئے فوکل پرسنز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ھے ۔ ایک اطلاعات کے مطابق کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی ۔ پارٹی رہنماؤں نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں جبکہ عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا ھے ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کو ہدایت کی کہ شیر افضل مروت فوری طور پر اپنا سوشل میڈیا ٹیم بند کریں اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی انحصار کیا جانا چاہیے ۔ عمران خان نے صرف سیاسی شخصیات سے ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوکل پرسنز کو جمعرات کو صرف اور صرف سیاسی لوگوں کے نام بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ خبر ھے کہ قیدی نمبر 804 پارٹی چلا رہا ہے لیکن اس کی کمی کی وجہ سے کچھ خامیاں بھی پیدا ھو رھی ھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button