فیس فاؤنڈیشن و فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے زیراہتمام ثقافتی شو کا انعقاد، سی ٹی او مقصود لون، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر مذمل یار کو خصوصی شرکت
ثقافتی شو میں ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے
فیصل آباد (94 نیوز) فیس فاؤنڈیشن و فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام کلچرل فیسٹیول کاانعقاد دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس ڈھڈی والا میں کیاگیا۔ جس میں مہمانان خصوصی سی ٹی او مقصود احمد لون، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مزمل یار، ڈی ڈی او طیب بھٹی، چیئرمین این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد ، اصغر سہیل کموکا، فنانس منیجرپی ڈی ایف شرجیل، سابق چیئرمینز یونین کونسلز ریاض کموکا، حق نواز غفاری، میاں طارق، پروجیکٹ آفیسرپی ڈی ایف یوسف عدنان، نورین تبسم، میاں حمزہ ندیم، ڈاکٹر مبشر باجوہ سٹی ٹریفک پولیس، احمد گجر ، نقش آرٹسٹس ایسوسی ایشن گلزار احمد بٹ، میاں اشرف، ثمن نسرین ‘ فاروق ایوب و دیگرنے شرکت کی ۔بچوں نے مختلف ٹیلبوزپیش کیے ‘سٹی ٹریفک آفیسرمقصوداحمدلون نے بچوں کوٹریفک بارے آگاہی دی اورانکواچھے ٹیبلوزپیش کرنے پران بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔چیئرمین این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمداورپروجیکٹ آفیسرپی ڈی ایف یوسف عدنان نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم سب سے پہلے تواپنے تمام معززمہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہیں جوہماری دعوت پریہاں تشریف لائے۔ پنجابی کلچردن بدن ہمارے معاشرے میں کم ہوتاجارہاہے جس کواجاگرکرنے اورنئی نسل کواپنے کلچرل بارے آگاہ کرناوقت کی اہم ضرورت ہے اسی چیزکومدنظررکھتے ہوئے ہم نے پنجابی کلچرل فیسٹیول کاانعقادکیاجسکومہمانوں کی جانب سے خوب سراہاگیا۔