بین الاقوامی

افغان طالبان کا ٹریننگ سنٹر پر حملہ، این ڈی ایس کے 126 اہلکار ہلاک

کابل (94نیوز) طالبان کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے 126 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان صوبے میدان وردک میں قائم این ڈی ایس کے کمپاﺅنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپاﺅنڈ میں ہونے والے دھماکے میں 126 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں 8 سپیشل کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی آفیشل نے بتایا کہ پیر کی صبح حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی میدان شہر میں واقع این ڈی ایس کے ٹریننگ سنٹر سے ٹکرا ئی۔ جیسے ہی دھماکہ ہوا تو 2 مسلح افراد ٹریننگ سنٹر کے اندر داخل ہوگئے اور اس سے پہلے کہ جوابی کارروائی کی جاتی انہوں نے کئی فوجیوں کو ڈھیر کردیا۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق حملہ طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے جنہوں نے حملے کیلئے افغان فورسز سے چھینی گئی گاڑی کا استعمال کیا تاکہ چیک پوائنٹس پر آسانی سے گزر سکیں۔ میدان وردک کی صوبائی کونسل کے رکن شریف ہوتک کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ٹریننگ سنٹر کی پوری عمارت ہی منہدم ہوگئی ۔

دوسری جانب طالبان نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ سپیشل فورسز کے مرکز پر حملے کے نتیجے میں سپیشل فورسز کے 90 اہلکار ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کمپاﺅنڈ میں 200 سے 250 اہلکار تعینات تھے ۔ طالبان جنگجوﺅں اور افغان فورسز کے مابین 3 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button