شوبز

شیخ رشید کو معاملات ٹھیک کرنے کی پیشکش کی، حریم شاہ

لاہور(94 نیوز) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیوز لیک کے بعد شیخ رشید کے ساتھ بات ہوئی ہے جس میں انہیں معاملات ٹھیک کرنے کی پیشکش کی ۔

ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ لوگ میرا نام لے کر کیوں دھماکے کر رہے ہیں ، شیخ رشید نے میری ایک دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا تھا، اس کے ساتھ معاملات خراب ہونے پر میری دوست نے شیخ رشید کی ویڈیو کال کی ریکارڈنگ اپ لوڈ کر دی۔ میری وہ دوست لاہور میں موجود ہیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی 2 دن پہلے شیخ رشید سے بات ہوئی ہے۔ان کی میرے ساتھ ٹھیک سے بات ہوئی ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ معاملات ٹھیک کریں۔ وہ میرے ساتھ ناراض نہیں تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button