قومی

شیخ رشید نے گلگت بلتستان کے الیکشن سے قبل ہی نتائج کی پیش گوئی کردی

لاہور(94 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گلگت بلتستان الیکشن سے قبل ہی نتائج کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے، ابھی الیکشن ہوئے نہیں لیکن شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پہلے نمبر پر تحریک انصاف، دوسرے پر پیپلز پارٹی جبکہ مسلم لیگ ن کو دھچکا لگے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے چہرے اتریں گے جب گلگت بلتستان کا نتیجہ آنا شروع ہوگا، پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان میں اکثریت حاصل کرلے گی، پاکستان پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر ہوگی جبکہ مسلم لیگ ن کو دھچکا لگا گا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار فوج نہیں بلکہ پولیس الیکشن میں رول ادا کررہی ہے، ن لیگ کے اندر لوگ اس بیانیے کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے، ن لیگ کے اندر سے 30 جنوری سے پہلے آواز اٹھنے والی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button