قومی

شیخ رشیدکےساتھ کام نہیں کرسکتا،چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے درخواست دیدی

لاہور(تعلیم ٹی وی آن لائن)ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے کام کرنے سے معذرت ظاہر کر دی اور 2 سال کی چھٹی کیلئے چیئرمین ریلوے کو درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر ریلوے نان پروفیشنل اور غیر شائستہ رویے کے حامل ہیں ،میرے لئے ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں ۔

حنیف گل کا کہناہے کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ نہیں کر سکتے،چیئرمین ریلوے سے گزارش ہے کہ مجھے 2 سال کیلئے چھٹی دے دی جائے۔

ایک سروے کے مطابق محمد حنیف گل انتہائی ایماندار، فرض شناس اور کام کو سمجھنے والے افسر ہیں اگر ان کا تمام حکومت عہدیداروں سے مقابلہ کیا جائے تو وہ انتہائی قابل ، پڑھے لکھے اور تجربہ کار ہیں ۔ان کے جانے سے  ریلوے کو بہت بڑا نقصا ن ہوگا۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close