قومی

شہباز گِل کے ایک نہیں تین تین نام ہیں، امریکی گرین کارڈ پر شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے

لاہور (94 نیوز) سیاستدان عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے کیا کیا رنگ پکڑتے ہیں، امریکہ کے خلاف صرف نعرے لگا کر عوام کو بےوقوف بنانے والی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل امریکا کی مستقل سکونت کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں، امریکی گرین کارڈ پر شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے۔

شہبازگِل کے امریکا میں مستقل سکونت کے کارڈ (گرین کارڈ) پر تاریخِ تنسیخ مارچ 2025ء درج ہے۔

شہباز گِل کے نام سے مشہور پی ٹی آئی رہنما کے 1 نہیں تین تین نام ہیں۔

امریکی گرین کارڈ میں شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے، امریکا کی یونیورسٹی الی نوائے میں ان کا نام محمد شہباز شبیر ہے۔

دستاویزات کے مطابق امریکی گرین کارڈ میں شہباز گِل کی امریکا میں رہائش 10 سال کے لیے ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close