National

Four days have passed since the attack on Shahbaz Gul and no action has been taken

Islam Abad (94 news) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل پر ’حملہ‘ کرنے والوں کے خلاف ابھی تک کارروائی نہ ہونے پر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’ شہباز گل پر حملے کو چار دن ہوگئے ہیں میری توقع تھی کہ انتظامیہ اور ن لیگ حملے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن ابھی تک کچھ ایسا نہیں ہوا، کوئی سیاسی جماعت اور لیڈر اس رویے کی حمایت نہیں کرسکتا، کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ایسے واقعات کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔‘

خیال رہے کہ چھ جنوری کو ڈاکٹر شہباز گل ہرجانے کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے ان کے سامنے احتجاج کیا اور آٹا چور، چینی چور کے نعرے لگائے۔ بعد ازاں شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close