قومی

شہباز گل نے مزید ناموں کا انکشاف کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے فوج سے متعلق بیان کے حوالے سے تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل اور شہباز گل کے بیان سے متعلقہ افراد کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، اب تک 4 افراد پر نظر ہے جن کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی کل عدالت میں پیشی پر مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شہباز گل کو 9 اگست کو پولیس نے اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتار شہباز گل کے خلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close