قومی

میرے خلاف اگر نیب ریفرنس دائر کیا گیا تو میں بھی وہی کروں گا جو بابر اعوان نے کیا،سینئیر صوبائی وزیر

علیم خان نے بھی استعفیٰ دینے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد علیم خان نے بھی استعفیٰ دینے کا اشارہ دے دیا۔سینئیر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف اگر نیب ریفرنس دائر کیا گیا تو میں بھی وہی کروں گا جو بابر اعوان نے کیا۔میں بھی مستعفی ہو کر گھر چلا جاوں گا۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی الزام پر حکومتی عہدیداروں کا مستعفی ہوجانا ایک خوش آئند قدم ہے۔یہ بات مغرب میں تو رائج ہے مگر ہمارے ہاں اس حوالے سے کوئی خاص کلچر نہیں پایا جاتا ۔ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی پر الزام لگے اور وہ مستعفی ہو کر گھر چلا جائے۔عہدے کے ساتھ چمٹے رہنے کی خواہش حالات کو مزید خراب کردیتی ہے ۔تاہم اب اس حوالے سے مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔اس قسم کی تازہ ترین مثال بابر اعوان نے پیش کی۔

بابر اعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفا دے دیا۔

انہوں نے اہنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزراتِ پارلیمانی امور سے استعفٰی دینے کے لئے، ابھی وزیرِاعظم ہاؤس پہنچا ہوں۔

View image on Twitter

View image on Twitter

Babar Awan

@BabarAwanPK

ابھی وزیرِاعظم ہاؤس پہنچا ہوں، وزراتِ پارلیمانی امور سے استعفٰی دینے کے لئے

Twitter Ads info and privacy

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کرسی سے چمٹے رہنے کے بجائے، ہاتھ سے استعفٰی لکھ کر اپنے کپتان کو دے دیا ہے، عدالت میں ڈٹ کر بے گناہی ثابت کروں گا۔ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُۖ

Babar Awan

@BabarAwanPK

 
 

کرسی سے چمٹے رہنے کے بجائے، ہاتھ سے استعفٰی لکھ کر اپنے کپتان کو دے دیا ہے، عدالت میں ڈٹ کر نے گناہی ثابت کروں گا۔
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُۖ

Twitter Ads info and privacy

انہوں نے استعفے کے متن میں کہا کہ قانون کی حکمرانی میرے سے شروع ہونی چاہیے کیونکہ یہی ہمارے جلیل القدر صحابہ کرام کا طریقہ کار ہے۔اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور اہم ترین پارٹی رہنما عبدالعلیم خان نے بھی مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ابھی انکے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے،اگر نیب کی جانب سے انکے خلاف کوئی ریفرنس بھیجا گیا تو وہ بھی وہی کریں گے جو بابراعوان نے کیا۔انکا کہنا تھا کہ وہ ریفرنس سامنے آنے پر ذرا بھر بھی عہدے کے ساتھ نہیں چمٹیں گے ۔مزید یہ کہ مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں گے اور خود کو بے گناہ ثابت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button