قومی

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو یکم نومبر سے پہلے پاکستان چھوڑنے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (94 نیوز) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی یکم نومبر 2023 سے پہلے پاکستان چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی پاکستان چھوڑ دیں ورنہ ایکشن لیتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیں گے اور ان کی پاکستان میں اگر وہ کوئی جائیداد بنا چکے ہیں تو وہ ضبط کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پاسپورٹ کے بغیر بھی غیر ملکی آتے جاتے ہیں مگر اب انہیں یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، خود بخود پاکستان چھوڑ کر چلے جائیں۔ یکم نومبر کے بعد خصوصی ٹاسک فورس جائیداد ضبطگی کا عمل شروع کرے گی۔ ملک میں 44 لاکھ افغانی موجود ہیں، جنوری سے اب تک 24 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں سے 14 افغانیوں نے کئے۔ پاکستانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button