بین الاقوامی

کربلا اور بغداد میں برفباری، لوگ حیران رہ گئے

بغداد (94 نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں برفباری کے باعث شہری حیران رہ گئے، اس صدی میں بغداد میں دوسری بار برفباری ہوئی ہے جس کے باعث شہری سڑکوں پر تصویریں بناتے اور سنو بال فائٹ کرتے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق اس صدی کے دوران آخری بار بغداد میں برفباری 2008 میں دیکھی گئی تھی لیکن یہ تھوڑی ہی دیر میں ختم ہوگئی تھی۔ عراقی دارالحکومت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار برفباری دیکھی ہے۔

عراقی محکمہ موسمیات کے میڈیا ہیڈ عامر الجبیری کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہ سکتا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، سردی کی حالیہ لہر یورپ سے آئی ہے۔بغداد کے جنوب کی طرف کربلا میں بھی برفباری دیکھی گئی ہے، یہاں حضرت عباسؓ اور حضرت حسینؓ کے مزارات واقع ہیں۔

عراق کے شمالی علاقہ جات جن میں موصل بھی شامل ہے، میں برفباری ہوتی ہے لیکن مرکزی اور جنوبی عراق کے باسی سردی سے زیادہ گرمی سے آشنا ہیں، بغداد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے لیکن منگل کو ہونے والی برفباری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button