قومی

زمان پارک اپریشن، عمران خان کی رہائش گاہ سے پٹرول بم بنانے والی بوتلیں، غلیلیں اور کانچیں برآمد

لاہور (94 نیوز) زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ سے پولیس نے آپریشن کے دوران پٹرول بم بنانے والی بوتلیں قبضے میں لے لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے اور کارکنان پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے۔ جبکہ بھاری تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے قیدیوں کی وین میں ڈال کر لے جایا جا چکاہے۔پولیس زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئی ، اندر بھی موجود کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا ، کارکنوں کے قبضے سے غلیلیں ، کنچے اور پٹرول بم بنانے والی بوتلیں برآمد کر لی ہیں ۔زمان پارک میں موجود تمام تجاوزات ہٹا دیئے گئے ہیں ۔

نگران وزیر اطلاعات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کی تصدیق ہو چکی ہے ، پی ٹی آئی سے طے پایا تھا مطلوب افراد کے وارنٹس کی تکمیل کیلئے قیادت تعاون کرے گی ،پولیس پر پتھراﺅ میں ملوث کارکنا ن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی گئی ،زمان پارک کو نوگو ایریا بنا دیا گیا تھا ، آپریشن کے بعد زمان پارک کی نو گو ایریا کی حیثیت ختم ہو گئی ہے ،حالات پر قابو پالیا ہے ، ایک گھنٹے میں آپریشن مکمل ہو جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button