قومی

شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(94نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاجو پیر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی نے متفرق درخواست کی سماعت کی،

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو پیرکو سنایا جائے گا،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو تفصیل سے سن چکے ہیں مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں توتحریری جمع کروا دیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close