National

Shahbaz Sharif wants to play a conciliatory role but Imran Khan has no interest, Sheikh Rashid

Lahore (94 news) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ چینی بحران کے ذمہ دارسزاسے نہیں بچ سکیں گے، عمران خان چینی چوروں کونہیں چھوڑیں گے،شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں لیکن عمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چینی بحران کے ذمہ دارسزاسے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم عمران خان چینی چوروں کونہیں چھوڑیں گے،شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں لیکن عمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں،انہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھاعید کے بعد ٹارزن کی واپسی ہوگی، شہبازشریف اپنے کمرے میں چھپے ہوئے تھے،وزیراعظم عمران خان چینی چوروں کونہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل رپورٹس میں کچھ نہ کچھ ریگ مال ضرور ماراگیاہے،شہبازشریف جیل جائیں گے،ان کاکیس سنگین ہے،کیسز کے انبار لگے ہوئے ہیں یہ خاندان چینی میں بھی نہیں بچے گا،وفاقی وزیر نے کہاکہ سٹیل ملزمیں حکومت وہی کریگی جوسپریم کورٹ فیصلہ کریگی۔

شیخ رشید نے کہاکہ ملک غریب کیلئے بنااورمستفید چورہوئے،باہرزندگی گزارنامشکل کام ہے یہ ویسے ہی تصویروں میں واک،چائے نظر آتی ہے،حقیقت میں توان کے رنگ پسٹن خراب ہوچکے،انجن دھواں دے رہاہے،تصویرپرنہ جائیں،نوازشریف سے کوئی پوچھے ان پرکیاگزررہی ہے۔

انہوں نے کہ پہلاوزیرہوں جس نے 5 روپے تک کی خریداری نہیں کی،وزیرریلوے نے کہاکہ بھارت نے 8 ڈرون حملے کیے،چین سے بھارت نے کوئی پنگانہیں لینا،انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزمافیاپٹرول کی قیمتیں بڑھنے کاانتظارکررہاہے،کل کابینہ اجلاس میں آٹا سکینڈل کا فیصلہ ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ ملک میں اپوزیشن کاکوئی کردارنہیں دیکھ رہا،اپوزیشن جماعتوں کومیڈیامیڈیاکھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close