بین الاقوامی

شکست کے بعد مودی بوکھلا گیا، جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی

نئی دلی (94نیوز) جنگی، سیاسی و سفارتی محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں بری طرح شکست سے دوچار مودی نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی۔

مودی سرکاری کی جانب سے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ مودی سرکار نے آزادی کا حق مانگنا جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کا سب سے بڑا جرم قرار دیا اور اس پر پابندی عائد کردی۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کیا تھا جس میں جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں اور قائدین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button