NationalCommerce

شبر زیدی کے چھٹیوں پر جانے سے متعلق حکومتی رکن کابڑا انکشاف

Islam Abad (94 news) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے چھٹیوں پر جانے سے متعلق ایم این اے رہنما تحریک انصاف کنول شوذب نے بڑا نکشاف کر دیا ہے۔ کنول شوذب کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو مافیا کے باعث مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ شبر زیدی کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور آرام کی شدید ضرورت ہے۔تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے انکشاف کیا کہ شبر زیدی کو مافیا کے باعث مشکلات کا سامنا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ 4 From 5 ماہ مشکلات برداشت کرنا پڑیں گی۔ جس کے بعد معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ واضح رہے اس سے قبل معروف صحافی کامران خان نے شبر زیدی کی چھٹیوں کو وزیراعظم عمران خان کے لئے یہ یقینا بڑا دھچکا قرار دے دیا تھا ۔

چئیرمین شبر زیدی وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے اہم رکن تھے۔وہ کتنے عرصے تک غیر حاضر رہیں گے،اس بارے میں معلوم نہیں۔پچھلے چند ہفتوں سے وہ طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ایف بی آر میں وقت نہیں دے پا رہے۔ یہ مجموعی صورتحال وزیراعظم کے لیے انتہائی مشکل کا باعث بنے گی۔شبر زیدی کپتان کی معاشی ٹیم کے ایک بہت اہم کھلاڑی تھے۔انہوں نے دو ہفتے کی چھٹیوں کے بعد 21 جنوری کو دوبارہ دفتر سنبھالا تھا مگر ان کی طبعیت نہیں سنبھل پائی اور پھر رخصت پر جانا پڑا۔اس وقت ایف بی آر ایک بڑے کٹھن مرحلہ میں ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد رخصت پر جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ رخصت پر جانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کیا گیا ۔ تاہم اب تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول ذوب نے انکشاف کیا ہے کہ شبر زیدی کو مافیا کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close