قومی

شاہ محمود قریشی گرفتار نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے خبروں کی تردید کردی

لاہور(94 نیوز) پی ٹی آئی نے شاہ محمودقریشی کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ موجودہیں، ان کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کی گرفتاری کی خبر جھوٹی ہے۔ 

واضح رہے کہ معروف صحافی عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی  گرفتار ہوگئے ہیں۔  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی صاحب کسی بھی احتجاج کا حصہ بنے بغیر گرفتار ہوگئے۔دوسری جانب اجمل جامی نے بھی کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے گرفتار ہونے کی متضاد اطلاعات ہیں ۔اس سے قبل اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ، انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button