قومی

شاہ محمود قریشی گرفتار، اہم بیان بھی جاری کردیا

اسلام آباد (94 نیوز میاں ندیم) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات ہیں۔

گرفتاری سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہم سب نے مل کر اس میں حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ذمہ داری سونپی تھی، اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کررہا تھا اور کی ہے، مجھے مزید مہلت نہیں ملتی تو یہ پیغام دے کر جانا چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہنی چاہئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بحثیت وزیر خارجہ میں نے ہر فورم پر پاکستان کے مفادات کا دفاع کیا، مجھے عملی سیاست میں 40 سال ہوگئے ہیں اور کوئی ملال نہیں ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ایسا اشتعال انگیزی کا بیان نہیں دیا جس پر مقدمے ہوں، مجھے یقین ہے ہماری جدوجہد اپنی منزل تک ضرور پہنچے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے 50 کے لگ بھگ ہلاکتوں کا صدمہ ہے، بڑے مقصد کیلئے قربانیاں درکار ہوتی ہیں، بڑے مقصد کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کور کمانڈر لاہور واقعہ کا مجھ پر اور عمران خان پر لگا الزام جھوٹا ہے، کارکنان پرامن رہیں اور اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button