کھیل

شاہد آفریدی کی پاکستانی بلے بازوں پر تنقید

لاہور (94 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم بالخصوص بیٹنگ لائن کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلے بازوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زمبابوے نے پاکستان کا زبردست مقابلہ کیا اور برینڈن ٹیلر نے عمدہ سنچری بنائی تاہم پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے اچھی باﺅلنگ کی اور عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو میچ جتوایا۔ 

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیم میں بڑے کام کرنے کی صلاحیت ہے البتہ ٹیم میں بہتری خاص طور پر بیٹنگ کے شعبے میں سخت محنت کی ضرورت ہے جس میں موجود خامیاں دور کر لی جائیں جو یہ کسی بھی کنڈیشن اور باﺅلنگ اٹیک کے سامنے بہترین کارکردگی پیش کر سکتی ہے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button