کھیل

شاندار کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،اظہرعلی

راولپنڈی (94 نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کاہر میچ جیتنا ضروری ہے ،شاندارکامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جیت کاکریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ریویو لینے میں رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا،خاص طور پر پہلی اننگز میں باﺅلرز نے اچھی باؤلنگ کی ،باﺅلرز نے پلان کے مطابق باﺅلنگ کی ،انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے کم عمر میں بڑاکارنامہ انجام دیاہے ،شان مسعوداور بابراعظم نے بڑی اننگز کھیل کر پلیٹ فارم مہیاکیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close