بین الاقوامی

شارجہ کے فرمانروا شیخ سلطان کے صاحبزادے لندن میں انتقال کر گئے

شارجہ (94 نیوز) شارجہ کے شاہی حکمران کے دربار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سُپریم کونسل کے ممبرڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے صاحبزادے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی یکم جولائی 2019(بروز سوموار) برطانیہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

شہزادہ خالد بن سلطان لندن میں مقیم تھے ۔ جواں سال شہزادہ خالد بن سلطان کی وفات پر شارجہ میں تین دِن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارات پر اماراتی پرچم سرنگوں رہیں گے ۔

شہزادہ شیخ خالد بن سلطان کی میت کے شارجہ پہنچنے اور اُن کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شارجہ کے شاہی دربار کی جانب سے جاری اعلان میں شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی ، اُن کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم شیخ خالد کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دُعا بھی کی گئی ہے۔ شہزادہ خالد کی وفات کی خبر پر دیگر اماراتی ریاستوں کے فرمانرواؤں، اعلیٰ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور ممتاز کاروباری افراد کی جانب سے انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اوراللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دُعائیں بھی کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button