قومی

سماجی تنظیموں کے وفد کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سے ملاقات، ملکر کام کرنے کا عزم

فیصل آباد (94 نیوز، حمزہ ندیم) فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک اور پی ڈی ایف کے کوارڈینیٹرز کے ایک وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ایند بیت المال آمنہ عالم سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

سماجی تنظیموں کے وفد کی میں نمعان یونس پراجیکٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایف، چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک و یو سی کوآرڈینیٹر میاں ندیم احمد، سماجی و مذۃبی رہنماء ڈاکٹر عبدالحفیظ، مذہبی رہنما حافظ محمد شاہد، جنرل سیکرٹری فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک و پروگرام مینجر پی ڈی ایف یوسف عدنان، وائس چئیرپرسن فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک و یو سی کوآرڈینیٹر رضیہ عزیز اور عادل شامل تھے۔

وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر نعمان یونس نے پی ڈی ایف کا تعارف اور کارکدگی بات بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایف عرصہ دراز سے فیصل آباد مٰیں مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی ہم آہنگی، ڈوپیسٹک ورکرز کے حقوق، سینٹری ورکرز کے حقوق اور اقلیتوں کے حقوق پر کام کررہا ہے، نعمان یونس نے بتایا کہ ہم یونین کونسل لیول پر کام کررہے ہیں جس کے دوررس نتائج برآمد ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا آج سوشل ویلفئیر سے ملاقات کا مقصد سرکاری محکموں میں جاب کوٹہ کے حوالے سے معلومات لینا ہے تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ کس طرح لوگ اس جاب کوٹہ سے مستفید ہو سکتے ہیں، نعمان یونس نے کہا کہ ہم سوشل ویلفئیر کیساتھ ملکر ہر طرح کی سرگرمیاں کرنے کے لئے تیار ہیں جس سے کمیونٹی کو فائدہ ہوسکے اور ہم حکومت کے کاموں کو آگے بڑھا سکیں۔

میاں ندیم احمد نے بتایا کہ فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک پی ڈی ایف کیساتھ ملکر بھی کام کررہا ہے، فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کی سرپرستی سوشل ویلفئیر کا محکمہ کررہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر نے این جی اوز نیٹ ورک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیٹ ورک ہمہ وقت کام کے لئے فیلڈ میں مجود رہتا ہے۔

یوسفد عدنا، رضیہ عزیز نے ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن بارے بتایا کہ پی ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے 1500 سے زائد ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن کروا دی گئی ہے،

ڈاکٹر عبدالحفیظ اور حافظ محمد شاہد نے مذہبی رہنماؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایف نے نہ صرف خواتین، اور کمیونٹی گروپس کی ٹریننگ کی ہے بلکہ علماء کرام، پادری صاحبان کی بھی ٹریننگ کرکے انکو آپس میں اکٹھا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر میاں ندیم احمد نے سانحہ جڑانوالہ میں سوشل ویلفئیر کے کردار اور ڈویژنل کمشنر سلوت سعید کے کردار کو بھی سراہا اور بتایا کہ کس طرح سماجی تنظیموں نے بھی وہاں کام کیا اور پی ڈی ایف کے وفد نے وہاں کا دورہ کرکے ان لوگوں کی بھی مدد کی۔

میڈم آمنہ عالم نے این جی اوز نیٹ ورک کے ممبران تنظیوں کے کام کو سراہا اور کہا کہ فیصل آباد کا واحد نیٹ ورک ہے جو اتنے عرصہ سے کام کررہا ہے۔ اور اس میں شامل تمام این جی اوز ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ سوشل ویلفئیر میں پہلے ہی جاب کوٹہ کے قانون پر عمل درآمد ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایف کیساتھ ملکر ہم کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button