قومی

سی ایس ایس 2025ء کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب صرف 2.77 فیصد رہا

اسلام آباد (94 نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025ء کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، صرف 2.77 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر نتائج کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پاس امیدواروں  کی شرح 2.77 فیصد رہی، سی ایس ایس کیلئے 18،139 اٹھارہ ہزار ایک سو انتالیس امیدواروں میں سے 12 ہزار 792 افراد نے امتحانات میں حصہ لیا تاہم صرف 354 افراد نے کامیابی حاصل کی۔ یوں کامیابی کا تناسب 2.77فیصد رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button