قومی

ایف ڈی اے کی مدینہ ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری، بازاروں میں رکھا گیا سامان قبضہ میں لے لیا

فیصل آباد(94 سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں عارضی و پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن کے بعض بازاروں، شاہرات اور عوامی راستوں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا اور تجاوزات میں ملوث دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے کر ان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرز اسلم انصاری، قیصر سلیمان ودیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور مجاہد ہسپتال کے گرد ونواح اور دیگر عوامی جگہوں پر کاروباری سامان کے ذریعے کی گئی تجاوزات کا صفایا کر کے گزرگاہوں کو صاف کر دیا گیااور موقع پر موجود سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا۔ تجاوزات میں ملوث دکانداروں کے خلاف چالان کر کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے گئے۔ دکانداروں، ریڑی چھابڑی اور خوانچہ فروشوں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات کرکے عوامی راستوں کو روکنے یا دیگر رکاوٹیں پیدا کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر باز نہ آنے پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button