National

Sewerage and water supply complaints should be resolved on a priority basis, MD Wassa Sohail Qadir Cheema

Faisalabad (94 News City Reporter) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے سیوریج اور واٹر سپلائی کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ واضح کیا ہے کہ واسا کا فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے اوراس نمبر پر شہری اپنی شکایت کا اندراج کروا سکتے ہیں جسے مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کو مختصر وقت میں مکمل کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام واسا آپریشنز سٹاف مسلسل محنت سے ڈیوٹی انجام دے رہا ہے جبکہ ڈی واٹرنگ سیٹس ، سکرز مشینوں سمیت دیگر مشینری مکمل آپریشنل رکھی جاتی ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری رسپانس کیا جاتا ہے اور اس کے ازالہ کے لئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا کا فری ہیلپ لائن 1334 ایک مربوط اور منظم طریقہ کار کے مطابق کام کررہا ہے جس پر درج کروائی گئی شکایت کو مقرر کردہ وقت کے درمیان ہی حل کرنا لازمی ہوتا ہے جس پر بھرپور سپرٹ کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے واضح کیا کہ موسم برسات کے دوران شہری سیوریج لائنوں، ڈرینج نالوں اور مین چینلز میں سالڈ ویسٹ ، ملبہ ، پلاسٹک بوتلیں ، شاپر سمیت دیگر اشیا ہرگز مت پھینکیں کیونکہ ایسا کرنے سے سیوریج بلاکیج پیدا ہوتی ہے جس سے شہریوں کو سیوریج مسائل جبکہ واسا فیلڈ سٹاف پر کام کے بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے لہذا شہری ایسا کرنے سے گریز کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button