National

Uproar in the Senate over the attempt to pray for former President Pervez Musharraf, Jamaat-e-Islami Senator Mushtaq Ahmed did not allow the prayer.

Islam Abad (94 news) سینیٹ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کروانے کی کوشش پر جماعت اسلامی کے رکن نے احتجاج کیا ، اراکین کو پرویز مشرف کے حق میں دعا کرنے سے روک دیا گیا۔

 سینیٹ کے اجلاس کے دوران چند اراکین کی جانب سے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے ساتھ ساتھ جنرل (T)پرویز مشرف مرحوم کے لیے بھی دعا کروانے کا مطالبہ کیا گیا جس پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد برہم ہوگئے ، مشتاق احمد نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آگ مشرف کی وجہ سے ہے ،مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا اور عدلیہ پر شب خون مارا ،شام اور ترکیہ کے مسلمانوں کے لیے دعا کریں گے لیکن پاکستان میں زلزلہ لانے والوں کے لیے نہیں ۔ سینیٹر مشتاق احمد کے احتجاج کے بعد سینیٹ میں صرف ترکیہ اور شام میں جاں بحق ہونیوالوں کے لیے دعا کروائی گئی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close