قومی

سینیٹ الیکشن،آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(94 نیوز) آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،  وہ سینیٹ انتخابات کے حوالے  سے     پارٹی رہنماؤں سے مشاورت اورسیاسی رہنماؤں سے  ملاقاتیں کریں گے.

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اسلام آباد میں قیام کے دوران 2 مارچ کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے، آصف علی زرداری 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالیں گے اور اسی دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے، آصف زرداری سینیٹ انتخابات کے بعد واپس کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button