قومی

پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان

لاہور (94 نیوز) پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزراءکی کارکردگی کے حوالے سے ایکشن میں آگئے اور عید کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا بھی امکان ہے ، کارکردگی رپورٹ مانگنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے سوالات اور کفایت شعاری مہم کےاقدامات کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی، کارکردگی نہ دکھانے والے 6 وزرا پر فراغت کی تلوار لٹکنے لگی۔ پنجاب میں عید کے بعد مرحلہ وار کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ مانگنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں وزرا سے ان کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ہیں جب کہ متعلقہ وزارتوں میں کفایت شعاری مہم، عوامی مسائل کے حل سمیت وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

وزرا سے کہا گیا ہے کہ 2 سال میں تحریک انصاف کے منشور میں شامل نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے بنائی جانے والی حکمت عملی اور اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ اخباری ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی پر خاتون وزیر سمیت 7صوبائی وزرا کو نااہلی کے باعث ہٹانے جانے کا امکان ہے، ان وزرا کو کابینہ سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button