National

In school fees 20 In case of reduction of percentage, hearing was adjourned

Karachi (94 News, Mian Nadeem Ahmed) سندھ ہائیکورٹ میں سکول فیسوں میں 20 فیصد کمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے کہا کہ فیسوں میں کمی سے متعلق اسپیشل آرڈر یا آرڈیننس کے تحت عمل درآمد کرایا جائے، اس پر سندھ حکومت سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت لینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20مئی تک ملتوی کردی۔

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں سکول فیس میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ شبیر شاہ، پرائیویٹ سکولز کی جانب سے ارشد طیب علی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ دنوں جو آرڈیننس پاس ہوا ہے اس کے تحت تو فیس میں 20 فیصد کمی کرنا پڑے گی ،کیونکہ درخواست گزار نے آرڈیننس کو تو چیلنج نہیں کیا ہے۔

اس پر فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہی فائدہ اسپیشل آرڈر کے تحت بھی دیا جارہا ہے اور آرڈیننس کے تحت بھی دیا جا رہا ہے۔

he said 26 لاکھ بچوں کو فائدہ ہونا ہے فیس کی کمی سے اسپیشل آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ٹیچرز کو مکمل تنخواہیں دی جائیں جبکہ آرڈیننس میں کہا گیا کہ 50 ہزار سے اوپر والوں کی تنخواہ میں 5 فیصد کمی ادا کی جائے ۔

فیس کی کمی سے متعلق اسپیشل آرڈر اور آرڈیننس میں کچھ تضاد ہیں، جس پر کمرہ عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے موقف اختیار کیا کہ فیس میں کمی سے متعلق اسپیشل آرڈر واپس لینے سے متعلق ہدایت کے لئے مہلت درکار ہے۔

انہوں نے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے درخواستوں پر سماعت 20 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close