قومی

علیمہ خان سمیت درجنوں کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (94 نیوز) عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت درجنوں کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کے خلاف مقدمہ عمران خان کی رہائی کیلئے شاہراہ عام بند کرنے، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف مزاحمت پر مبنی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کارکنان کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں جو تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سجاد احمد کی مدعیت میں درج کی گئی۔

مقدمے میں علیمہ خان کے علاوہ بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، سینیٹر سیمی زیدی، عاصمہ قدیر، میجر (ر) اقبال خٹک، زیاد خلیق کیانی، طارق عزیز بھٹی، کرنل (ر) اجمل صابر ، نیاز اللہ نیازی، تنویر اسلم سمیت دیگر کے نام شامل کئے گئےہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button