قومی

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بڑی غفلت، جمعہ کے روز چھٹی کےحوالے سے نوٹیفیکیشن میں اوقات کارشامل ہی نہ کئے گئے

لاہور (94 نیوز) سرکاری سکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی کےحوالے سے نوٹیفیکیشن میں اوقات کارکو شامل ہی نہ کیا گیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آج بچوں کو چھٹی دینے کے حوالےسے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ جمعہ کےروز بھی سکولوں میں طلباء کوعام دنوں کی طرح دوپہر ایک بجے چھٹی ہوئی،سکول سربراہان اتھارٹی آفس میں اوقات کارکی معلومات کیلئےکالز کرکے پریشان دکھائی دیے، بتایا گیا ہے کہ تاحال ایجوکیشن اتھارٹی جمعہ کےروز سکولوں میں چھٹی کےاوقات کار کی وضاحت جاری نہیں کرسکا۔


ملک بھر میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ایک دن سکول آنے والا بچہ اگلے دن چھٹی پر ہوگا، کورونا کے باعث بچوں کے بیٹھنے میں 3 فٹ کا فاصلہ ہوگا، پرائمری، مڈل سکولوں میں طالب علموں کوآ نے کی اجازت نہیں، پرائمری، مڈل اور ہائی سکولز میں اساتذہ کی مکمل حاضری ہوگی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close