قومی

سکولوں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری، ہزاروں طلباء و طالبات کو ویکسین لگا دی گئی

فیصل آباد (94 نیوز) حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کی کوروناویکسی نیشن جاری ہے اور اس مہم میں اب تک ہزاروں بچوں کو ویکسین لگادی گئی ہے جبکہ باقی طلباوطالبات کوبتدریج ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ کے پرنسپل راؤ اقبال نے بتایاکہ ان کے سکول میں پچھلے 3دنوں کے دوران بدھ سے جمعہ تک 1380بچوں کو کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز لگ چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ستمبر کے آخر ی ہفتے سے لے کر اکتوبر کے پہلے ہفتے تک 12سال سے اوپرکی عمر کے 2400 بچوں کو کورونا ویکسین کی فرسٹ ڈوز لگائی جا چکی ہے جنہیں 28 روز بعد دوسری ڈوز لگائی جا ئے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ ڈوز عمر کے لحاظ سے مرحلہ وار لگائی جا رہی ہے جن میں 18سال، 15سال اور 12سال کے گرلز و بوائز طالبعلم شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں آج 6 نومبر بروز ہفتہ کو گورنمنٹ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فیصل آبادکے 1256طلبا،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نور پورفیصل آباد کی531طالبات،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نگہبان پورہ کی 332بچیوں،گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول ڈھڈی والا کے200بچوں اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملک پور کی 176طالبات کو کوروناسے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button