تقریبات/سیمینارز

پریس کلب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ، نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور استقبال،

تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں نے الیکشن میں بھرپور ساتھ دیا اور کامیابی ممکن ہوئی، صدر پریس کلب

فیصل آباد (94 نیوز میاں حمزہ ندیم) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام فیصل آباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب مدینہ ٹاؤن کے ریسٹورنٹ میں صدرنیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن میاں ندیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی، نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زابد مان اور پریس کلب کے گروپ لیڈر شاہد علی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی، نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر میاں ندیم احمد،چئیرمین میاں ریحان افتخار، سینئر نائب صدر عمران مان، نائب صدر عمران ظفر، جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمان، فنانس سیکرٹری اسلم وڑائچ، جوائنٹ سیکرٹری میاں حمزہ، رمضان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن چوہدری وسیم حیدر، شبیر احمد، یعقوب راجپوت، سجاد حسین، عامر عثمان، زاہد سرفراز، عامر محمود، میاں عمر ریحان نے مہمانوں کا استقبال پھولوں کے گلدستوں اور پھولوں کے ہاروں سے کیا، نومنتخب کابینہ کی قیادت صدر پریس کلب عبدالرحمن نے کی، اس موقع پر نئے منتخب ہونے والے سینئر نائب صدر شوکت وٹو، نائب صدور میاں منور اقبال اور محمد کاشف، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق، جائنٹ سیکرٹری صغیر سانول اور محمد طاہرنجفی، سیکرٹری انفارمیشن افشاں بتول کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران رانا حنا جمیل، قمر عباس، جاوید مہیس، شاہد محمود، محمد ذولقرنین طاہر، زاہد ڈوگر، اعظم نیازی، مخدوم نثار اقبال شہریار، آصف سخی، شاہد محمود و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی،
اس موقع پر صدر این جے پی میاں ندیم احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد پریس کلب کے اتنے خوبصورت پینل کی تشکیل کا سہرا گروپ لیڈر شاہد علی کے سر جاتا ہے جنہوں نے پروفیشنل اور صحافیوں کے لئے درد رکھنے والے لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیا، بشمول ہماری تنظیم نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن دیگر تمام تنظیموں نے بھی اس پینل کی کامیابی کے لئے محنت کی اور کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
صدر پریس کلب عبدالرحمان نے کہا کہ الیکشن سے قبل جو وعدے کئے تھے اب انکو پورا کرنے کا وقت ہے، ہم باتوں سے نہیں کام سے آگے بڑھیں گے۔ اور پریس کلب کو ایک رول ماڈل بنائیں گے، صحافیوں کے حقوق اور انکے تحفظ کے لئے جو اقدامات کرنے پڑے ہم کریں گے۔
گروپ لیڈر شاہد علی نے کہا کہ پریس کلب کی انسٹیٹوٹ کو مزید مضبوط کریں گے، صحافیوں کی استعداد کاری کے لئے ٹریننگ ورکشاپس اور ایکپوژر وزٹس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ صحافیوں کی انشورنس کا کام شروع ہو چکا ہے۔ مزید تھنک ٹینک بنا کر بہترین اقدامات کرنے کے لئے آپ سب کا ساتھ ضروری ہوگا،

سرپرست اعلیٰ زاہد مان نے کہا کہ نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب کی ساتھ مل کر صحافیوں کے حقوق اور انکے تحفظ کے لئے کام کریگی، سینئیر نائب صدر عمران مان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات آپس میں پیار اور محبت کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہماری دعوت پر تشریف لائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button