National

It was necessary to bury the ideology of necessity for the supremacy of the constitution, Sherry Rehman

Islam Abad (94 news) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی کھائی اور خوب بھنگڑا بھی ڈالا۔

ریحام خان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جشن مناتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان اپنی فیملی کے ہمراہ مٹھائی کھا رہی ہیں اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس قدر خوش ہیں کہ مٹھائی کھاتے کھاتے خود کو بھنگڑا کرنے سے بھی نہ روک سکیں۔

ریحام خان نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہمیشہ صحیح کی جیت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کردیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی کا اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔

سپریم کورٹ نے نگراں حکومت بنانے کے تمام احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ہفتے کی صبح دس بجے ووٹنگ کروائی جائے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ وفاقی حکومت کسی کو ووٹنگ سے نہیں روکے گی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close