National
The Supreme Court annulled the trial of civilians in military courts


Islam Abad(94 news) سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قراردیدیا اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے فیصلہ سنادیا،سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل متفقہ طور پر کالعدم قراردیا گیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ متفقہ طور پر فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دیتی ہے،جن 102افراد کی فہرست پیش کی گئی ان کا ٹرائل کرمنل کورٹس میں کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی سویلین کا فوجی ٹرائل ہوا ہے تو وہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،آرمی ایکٹ کا سیکشن 2ڈی ون آئین سے متصادم ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے آرمی ایکٹ کے سیکشنز غیرآئینی قرار دینے پر رائے محفوظ رکھی۔
مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا باقی فیصلہ 5ججز کی اکثریت سے ہے،9اور 10مئی کے واقعا ت میں زیرحراست تمام افراد پر فیصلے کا اطلاق ہوگا۔
سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس اعجازالاحسن نےکہاکہ سویلینز آرمی ایکٹ کے دائرے میں کیسے آتے ہیں؟جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 8کیا کہتا ہے اٹارنی جنرل صاحب؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ آرٹیکل 8کے مطابق بنیادی حقوق کے برخلاف قانون سازی برقرار نہیں رہ سکتی،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ آرمی ایکٹ افواج میں نظم و ضبط کے قیام کیلئے ہے،افواج کے نظم و ضبط کیلئے موجود قانون کا اطلاق سویلینز پر کیسے ہو سکتا ہے؟
جسٹس عائشہ ملک نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ 21ویں آئینی ترمیم کا دفاع کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہاکہ افواج کا نظم و ضبط اندرونی جبکہ فرائض کے انجام میں رکاوٹ ڈالنا بیرونی معاملہ ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں ہر ایسے شخص کا ٹرائل ہو سکتا ہے جو اس کے زمرے میں آئے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ جن قوانین کا آپ حوالہ دے رہے ہیں وہ فوج کے ڈسپلن سے متعلق ہیں،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کیا بنیادی حقوق کی فراہمی پارلیمان کی مرضی پر چھوڑی جا سکتی ہے، آئین بنیادی حقوق کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بناتا ہے،عام شہریوں پر آرمی ڈسپلن ، بنیادی حقوق معطلی کے قوانین کیسے لاگو ہو سکتے ہیں؟عدالت نے یہ دروازہ کھولا تو ٹریفک سگنل توڑنے والا بھی بنیادی حقوق سے محروم ہوگا، کیا آئین کی یہ تشریح کریں کہ جب دل چاہئے بنیادی حقوق معطل کر دیئے جائیں۔