قومی

نیب کی سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش

لاہور (94 نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کی تفتیشی ٹیم کی سفارش چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے۔

نیب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button