National

سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

Islam Abad(94 news) سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ملزم لال زعیق کا تعلق افغانستان سے ہے، پولیس نے ملزم کو ہیروئین تیار کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ محض ہیروئن تیاری کی جگہ پر پکڑے جانے سے جرم ثابت نہیں ہوتا،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ پاکستان کی نسلوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، منشیات کی تیاری کے دوران ملزم کا وہاں موجود ہونا اس کی کیا وضاحت ہے؟

سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نےدرخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close