قومی

نیب کا شہبازشریف کے گھر چھاپہ

لاہور (94نیوز) نیب نے شہبازشریف کی ماڈل ٹائون میں رہائش گاہ پر حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے 96 ایچ میں چھاپہ مارا تاہم کچھ دیر گھر  پر رہنے کے بعد نیب کی ٹیم گرفتاری کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی اور کسی بھی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی  نہ ہی کسی کو ساتھ لے جایا گیا ہے ۔

نیب کی ٹیم نے سارے معاملے کو مد نظر رکھتے وہئے واپس جانے کا فیصلہ کیا ، نیب کی ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامناکرنا پڑا ۔ نیب کی ٹیم اور حمزہ شہباز کے درمیان الزامات پر گفتگو بھی ہوئی جس دوران انہوں نے گرفتاری کی اطلاع دس روز قبل دینے سے متعلق نیب کو ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی دکھایا جس پر قانونی ماہرین کا کہناہے کہ ہائیکورٹ کا حکم ایک مخصوص کیس میں ہے تاہم ان کیخلاف دیگر کیسز بھی ہیں اس لیے یہ حکم نامہ صرف ایک کیس میں ہی لاگو ہوتا ہے ۔

نیب کی ٹیم میں تین گاڑیوں پر دوپہر 12 بجے چھاپا مارا لیکن اس دوران انہیں سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے اندر جانے سے روک دیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی ، نیب کی ٹیم کی آمد کا پتا چلتے ہیں ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعدا د رہائشگاہ پہنچ گئی اور احتجاج شروع کر دیا گیا جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی گئی ماڈل ٹاﺅن کی رہائشگاہ میں شہبازشریف کے ساتھ ان کے بیٹے سلمان شہباز اور ان کی فیملی رہتی ہے جبکہ حمزہ شہباز ڈیفنس یا جوڈیشل کالونی میں ہوتے ہیں اور آج ملاقات کیلئے ماڈل ٹاﺅن آئے ہوئے تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button