قومی

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت گرفتار، ایک ماہ کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند

لاہور (94 نیوز) پی ٹی آئی کے نائب صدر اور عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل کو آج دوپہر لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا جہاں انہیں 30روز کے لیے نظر بند رکھا جائے گا۔

شیر افضل مروت  لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود تھے  جب پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔  اس سے قبل بھی شیر افضل مروت کو باجوڑ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیاتھا۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے 16 ایم پی او کے تحت ان کی ایک ماہ کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کیے اور انہیں تھانہ مزنگ سے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button