National

Swat prmsafr Flying Coach Express Highway accident kills 2 people, 12 Wounded

مالاکنڈ(94 news)سوات ایکپریس وے پرمسافر فلائنگ کوچ حادثہ میں دو افراد جان بحق، بارہ افراد زخمی ہوگئے گاڑی تیمرگرہ سے راولپنڈی جارہی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے پہاڑی علاقہ پلئی ظلم کوٹ کے قریب سوات ایکسپریس وے پر تیمرگرہ لوئر دیر سے راولپنڈی جانیوالی مسافر کوچ حادثہ کا شکار ہوگئی مسافرکوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد موقع ہی جان بحق جبکہ بارہ افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی مالاکنڈ لیویز کے دستے اور الخدمت رضاکارجائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیاگیا جہاں پربعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ لیویزکے مطابق حادثہ میں نتیجے میں دو نوجوان خلیل احمد ساکن ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان اور عرفان اللہ ساکن ثمر باغ ضلع دیر موقع پر جان بحق ہوگئے ۔لیویز کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button