کھیل

سنٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپئین شپ میں آج ڈی پی ایس اور ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول کی ٹیمیں جیت گئیں

فائینل ڈی پی ایس اور ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول کے مابین کل اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

فیصل آباد (94 نیوز) سنٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپئین شپ کے تحت آج اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈی پی ایس نے لاسال ہائی سکول کو اور بوہڑاں والی گراؤنڈ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ نے گورنمنٹ ہائی سکول جڑانوالہ کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپئین شپ کے تحت ہونے والے میچز کا سلسلہ جاری ہے، آج اقبال اسٹیڈیم میں ڈی پی ایس نے پہلے کھیلتے ہوئے 40 اوورز میں 379 سکور کیا۔ جبکہ لاسال ہائی سکول 33۔3 اوورز میں صرف 123 سکور کرسکی جسکے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

دوسری طرف بوہڑاں والی گراؤنڈ میں گورنمںٹ ہائی سکول جڑانوالہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 105 سکور کیا اسکے مدمقابل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نے 3۔10 اوورز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ ہدف مکمل کرلیا۔ اسطرح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ نے یہ میچ 7 وکٹس سے جیت لیا۔

فائنل میچ کل 26 ستمبر اتوار کے روز ڈی پی ایس اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ کے مابین اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد ہونگے، جبکہ معزز مہمانان گرامی ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی سٹی، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان، ایم این ایز و ایم پی ایز ہونگے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close