the game

Deputy Commissioner inaugurates trials of Central Punjab Under-16 Cricket Championship Faisalabad

Faisalabad (94 news) Pakistan Cricket Board (PCB) Organized by Central Punjab Under 16 کرکٹ چیمپئن شپ کے ٹرائلز اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہوگئے۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد علی تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) ایُوب بُخاری، سی ای او ایجوکیشن چوہدری علی احمد سیان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد طاہر صدیقی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا محمد افتخار، چیف سلیکٹر شاہد نذیر، کئیر ٹیکر اقبال اسٹیڈیم نوید نذیر، فوکل پرسن پبلک سکولز مسعود انور اور فوکل پرسن پرائیویٹ سکولز میاں ندیم احمد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سی او ایجوکیشن علی احمد سینا نے بتایا کہ ضلع سے 10 مین سکولز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جن میں 6 پبلک سیکٹر کے اور 4 پرائیویٹ سیکٹر کے سکول شرکت کریں گے۔ ان 10 مین سکولز کے نیچے 5 سے سے7 سکولز کی ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہونگے اس طرح ہر سکول کے 100 کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہونگے جن میں سے ہر سکول کے 20 کھلاڑی فائنل کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 September 10 ٹیموں کے درمیان میچز ہونگے جیتنے والی ٹیم پھر ڈویژن کی سطح اور اسی طرح پنجاب کی سطح پر مقابلہ جات ہونگے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدت کے بعد طلبا کو کھیل کا میدان ملا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ کورونا نے جہا ں تعلیمی سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا وہاں ہم نصابی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ احسن اقدام ہے کہ بچوں کو ایک بار پھر میدان میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے اور بچے خوش نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا تعلیم کی ساتھ کھیلیں انتہائی ضروری ہیں جن کے لئے حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے،

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بیٹنگ اور چیف سیلیکٹر شاہد نذیر نے باؤلنگ کر کے کرکٹ ٹرائلز کا افتتاح کیا.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button