کھیل

سنٹرل پنجاب انڈر16کرکٹ چیمپئن شپ فیصل آباد کے ٹرائلز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نےکردیا

فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ کے ٹرائلز اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہوگئے۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد علی تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) ایُوب بُخاری، سی ای او ایجوکیشن چوہدری علی احمد سیان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد طاہر صدیقی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا محمد افتخار، چیف سلیکٹر شاہد نذیر، کئیر ٹیکر اقبال اسٹیڈیم نوید نذیر، فوکل پرسن پبلک سکولز مسعود انور اور فوکل پرسن پرائیویٹ سکولز میاں ندیم احمد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سی او ایجوکیشن علی احمد سینا نے بتایا کہ ضلع سے 10 مین سکولز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جن میں 6 پبلک سیکٹر کے اور 4 پرائیویٹ سیکٹر کے سکول شرکت کریں گے۔ ان 10 مین سکولز کے نیچے 5 سے سے7 سکولز کی ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہونگے اس طرح ہر سکول کے 100 کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہونگے جن میں سے ہر سکول کے 20 کھلاڑی فائنل کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 ستمبر سے 10 ٹیموں کے درمیان میچز ہونگے جیتنے والی ٹیم پھر ڈویژن کی سطح اور اسی طرح پنجاب کی سطح پر مقابلہ جات ہونگے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدت کے بعد طلبا کو کھیل کا میدان ملا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ کورونا نے جہا ں تعلیمی سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا وہاں ہم نصابی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ احسن اقدام ہے کہ بچوں کو ایک بار پھر میدان میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے اور بچے خوش نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا تعلیم کی ساتھ کھیلیں انتہائی ضروری ہیں جن کے لئے حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے،

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بیٹنگ اور چیف سیلیکٹر شاہد نذیر نے باؤلنگ کر کے کرکٹ ٹرائلز کا افتتاح کیا.

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close