National

Sindh High Court orders transfer of Arzoo Fatima to Darulaman

آرزو فاطمہ کا والدین کی ساتھ جانے سے انکار

Karachi(94 news) سندھ ہائیکورٹ نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کو دارالامان منتقل کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے آرزو کی تعلیم اور دیگر سہولیات کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ داخلہ آرزو کی کونسلنگ کااہتمام کرے اورمحکمہ داخلہ سے کوئی نمائندہ روزانہ ایک گھنٹہ آرزو سے ملاقات کرے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے آرزو سے پھر استفسار کیا کہ آپ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟ آرزوفاطمہ نے ایک دفعہ پھر والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا، وکیل آرزو فاطمہ نے کہاکہ کیس کافیصلہ اسلامی قوانین کے تحت کیا جائے،اگرعائلی قوانین اور اسلامی قوانین کامعاملہ آجائے تو اسلامی قوانین کو فوقیت ہو گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button