National

Sindh High Court of Sindh another relief

Karachi (94 news) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شرجیل میمن کو ایک اور ریلیف مل گیا،عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق صوبائی وزیر کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیئرمین نیب نے شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شرجیل میمن کے خلاف وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور نیب کو گرفتاری سے بھی روک دیا،عدالت نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر کو 27 جون کے نوٹسز جاری کردیئے،سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا حکم نامہ بھی معطل کردیا۔
More

Related news

Leave a Reply

Close