قومی

سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ، 2 گرفتار

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔

پولیس نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عطا اللّٰہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے دھرنا دینے کے بعد سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button