قومی

سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز چھٹیوں کی درخواستیں دے کرچلے گئے

کراچی (94 نیوز) سندھ حکومت کے رویے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر چھٹیوں کی درخواست دینے والے افسران اپنے دفاتر سے روانہ ہوگئے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے 15 روز کی چھٹیوں کی درخواست کے بعد ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے 2 مہینے کی چھٹیوں کی درخواست دے دی ۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آجی سی ٹی ڈی نے بھی چھٹیوں کی درخواستیں دے دی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تینوں ڈی آئی جیز درخواستیں دینے کے بعد دفاتر سے روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close